ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اہم شخصیتوں کی جینتی پر چھٹیاں منسوخ کرنے کا مطالبہ

اہم شخصیتوں کی جینتی پر چھٹیاں منسوخ کرنے کا مطالبہ

Thu, 20 Dec 2018 11:37:03    S.O. News Service

بنگلورو20؍دسمبر(ایس او نیوز) بی جے پی رکن کونسل لہرسنگھ نے وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی کے نام ایک مکتوب میں مطالبہ کیا ہے کہ کسی بھی اہم شخصیت کی جینتی کے لئے سرکاری چھٹی نہ دی جائے۔ انہوں نے اپنے مکتوب میں کہا ہے کہ ریاست میں مہاویر جنیتی ، بسوا جینتی ، کنکا داس جینتی ، سمیت متعدد اہم شخصیتوں کی جینتی کے لئے چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے، لیکن ان اہم شخصیات کو اگر صحیح معنوں میں خراج عقیدت پیش کرنا ہے تو اس دن چھٹی نہیں ہونی چاہئے اور عوام کی زیادہ سے زیادہ خدمت کر کے خراج عقیدت پیش کرنے کی کوشش کی جانی چاہئے۔ ان شخصیتوں کی جینتی کے موقع پر چھٹی موج مستی کا سبب بنتی ہے، ایسا نہیں ہوناچاہئے۔


Share: